280

نوازشریف اور مریم نواز جیل کو قیدی نمبر تو دیدیا گیا لیکن کیاوہ جیل کی وردی پہنیں گے ؟

راولپنڈی سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز نے اپنی سزا میں سے پہلی دو راتیں جیل میں گزار دی ہیں جبکہ گزشتہ رات شریف خاندان نے بھی دونوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تاہم آج نوازشریف اور مریم نواز کو جیل کی وردی بھی دیدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور کیپٹن صفدر کو بی کلاس دیدی گئی ہے جبکہ مریم نواز نے بی کلاس لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہیں خواتین کی بیرک میں کمرہ الاٹ کر دیا گیاہے ، نوازشریف کو دو مشتقی جبکہ کیپٹن صفدر اور مریم نواز کو ایک ایک مشقتی دیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ مریم نواز اور نوازشریف کو آج صبح قیدیوں کی وردی بھی فراہم کر دی گئی ہے اور انہیں قیدی نمبر بھی الاٹ کر دیا گیاہے ۔ نواز شریف کو قیدی نمبر 3421 الاٹ کیا گیا ہے اور مریم نواز شریف کو قیدی نمبر 3422 الاٹ دیا گیا ہے جبکہ نواز شریف کو سیل نمبر 11 میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں