288

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے زیراہتمام سٹاک ہوم میں کشمیر کانفرنس

گزشتہ روز ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کے زیراہتمام سٹاک ہوم کے ایک مقامی ہوٹل میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر دونوں اطراف سے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر جمعہ خان مری صاحب تھے۔

یہ تقریب ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے صدر جناب پرویز اقبال لوہسر صاحب، ای یو پاک سویڈن کے صدر جناب چوہدری غلام محمد بھلی صاحب، چیف آرگنائزر جناب مسعود منہاس صاحب، نائب صدر جناب رضوان بھٹی صاحب، اور جنرل سیکٹری جناب صداقت صاحب کی اجتماعی کوششوں سے منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں کشمیر کے دونوں اطراف میں موجود مسائل کا جائزہ لیا گیا اور ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی گئی کہ کیسے کشمیر کے لوگوں کو آپس میں متحد رکھنا ہے اور انکی اخلاقی مدد کرنی ہے تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی حاصل کرسکیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔

تقریب کے اختتام پر صدر جناب غلام محمد بھلی صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ ہم ای یو پاک فرینڈشپ کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کی اخلاقی مدد جاری رکھیں گے اور انڈین مظالم کی مذمت کرتے رہیں گے۔

ڈاکٹر جمعہ خان مری
پرویز اقبال لوہسر
رضوان بھٹی
رضوان بھٹی، چوہدری غلام محمد بھلی، آدم بھلی

مسعود منہاس، پرویز لوہسر، آدم بھلی

اپنا تبصرہ بھیجیں