347

پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بنک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت

وزراعظم عمران خان نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بینک اکاونٹس کھولنے سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے، افغان مہاجرین کو بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت بہت پہلے دے دینی چاہئے تھی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 14 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں جن میں 74 فیصد ان افغانوں کی دوسری یا تیسری نسل ہے یا وہ پاکستان ہی میں پیدا ہوئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال ستمبر میں کراچی میں منعقد ایک تقریب میں کہا تھا کہ ان کی حکومت افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں