Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
344

جرمنی میں ایک چھیڈ سے چھ نوجوانوں کی لاشیں برآمد

جرمنی میں فرینکفرٹ سے 90 کلومیٹر دور ایک قصبے آرنسٹین میں 6 ٹین ایجر لڑکے لڑکیوں کی لاشیں ملیں ہیں۔ ابھی تک موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔


جرمن میڈیا کے مطابق 6 میں سے دو نوجوانوں کے باپ نے ان سب کی لاشوں کو ڈھونڈا ہے۔ ہفتہ کی رات اس آدمی کا بیٹا اور بیٹی آرنسٹین میں ایک پارٹی میں گئے تھے اور جب وہ اتوار کی صبح تک واپس نہ آئے تو والد سخت پریشان ہوا اور انہیں ڈھونڈنے نکل کھڑا ہوا۔

مطلوبہ ایڈریس پر پہنچ کر جب آدمی نے ایک باغ میں چھیڈ کا دروازہ کھولا تو اسے اپنے بیٹے بیٹی سمیت 6 نوجوانوں کی لاشیں نظر آئیں۔ آدمی نے جلدی سے ایمرجنسی الارم بجا دیا اور جب ڈاکٹر موقع پر پہنچا تو اس نے سب کو مردہ قرار دے دیا۔

جرمن پولیس کے ترجمان بجورن کھیمٹ نے کہا ہے کہ سب نوجوان رات کو آگ والی انگیٹھی جلا کر سوئے تھے ہو سکتا ہے کہ اس وجہ سے دم گھٹ کر وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہوں۔ مرنے والوں کی عمریں آٹھارہ سے انیس سال تک کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں