316

انرجی ڈرنکس زیادہ پینے سے آسٹریلوی شہری کی زبان میں گڑھے پڑھ گئے

میل آن لائن کے مطابق ایک آسٹریلوی شہری ڈین رائلز  جو پیشے کے اعتبار سے  ٹیچر ہے، اسکا کہنا ہے کہ وہ انرجی ڈرنکس پینے کا عادی تھا اور روزانہ 6کین پی جاتا تھا۔ اس سے یہ ہوا کہ ان ڈرنکس میں پائے جانے والے کیمیکلز اس کی زبان ہی کھا گئے۔ ڈین رائلز نے اپنی زبان کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی زبان پر کئی جگہ سے گوشت غائب ہوتا ہے اور گڑھے سے پڑے ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہری ڈین رائلز نے اپنا یہ تجربہ فیس بک گروپ ’گیٹ اِٹ آف یور چیسٹ‘ (Get It Off Your Chest)میں پوسٹ کیا، جہاں اس نے لکھا کہ ”جو لوگ انرجی ڈرنکس پیتے ہیں اور ان کے عادی ہیں، انہیں اپنی اس عادت پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ جو میرے ساتھ ہوا ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ میں اپنے دانتوں اور منہ کی صفائی اور حفاظت کا بہت دھیان رکھتا ہوں، اس کے باوجود انرجی ڈرنکس میں موجود کیمیکلز نے میری زبان کا یہ حال کر دیا۔ “ اپنی اس پوسٹ میں ڈین رائلز نے انرجی ڈرنک کے کسی ایک مخصوص برانڈ کا نام نہیں لیا، کہ اسے کس برانڈ کے انرجی ڈرنکس سے یہ نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں