273

ترقی یافتہ قوموں کی مثال

دنیا کے درجنوں ممالک میں سیاحت کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ جرمن قوم کے روز مرہ زندگی میں کھانے پینے کی عادات واطوار باقی ممالک سے سے مختلف ہیں، یہ لوگ زیادہ صحت بخش اور متوازن غذا کھاتے ہیں۔

میں نے یورپ کے ہی کئی ممالک گھومے ہیں لیکن جو انواع و اقسام کی صحت بخش غذائیت سے بھرپور ڈبل روٹی اور بن میں نے جرمنی میں دیکھے ہیں اور کہیں نہیں دیکھے۔

صبح کا ناشتہ یہ لوگ کافی اور ایک خاص قسم کی براون بریڈ سے کرتے ہیں، جسکے ساتھ سینکڑوں اقسام کے پنیر ,مکھن اور دیگر لوازمات لیتے ہیں۔

دوپہر کے کھانے کا وقت بارہ بجے تک ہو جاتا ہے، اور کچھ جرمن اس وقت ہلکی پھلکی بریڈ یا سلاد کھا کر اپنا پیٹ بھر لیتے ہیں، اور پھر چھ بجے ان کا بھرپور کھانا ہوتا ہے، جس کو یہ لوگ warm Essen کہتے ہیں مطلب گرم کھانا ۔ ان کی مرغوب غذا میں انواع و اقسام کے نوڈلز ,آلو اور گوشت شامل ہوتے ہیں۔

اگر جسامت کے حساب سے ان کو دیکھا جائے تو کم از کم چھ فٹ کے مرد اور اتنی ہی لمبی ان کی عورتیں ہوتی ہیں۔

خوبصورتی میں یہ اپنی مثال آپ ہیں اور اسی طرح دن بھر کی مشقت دیکھا جائے تو کون نہیں جانتا کہ یہ قوم ترقی میں کتنی آگے ہے۔

کھانے میں اس حد تک احتیاط برتنے اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھانے کے باوجود اپنی فٹنس کا خیال رکھنا یہ لوگ نہیں بھولتے ۔ باقاعدگی سے ورزش کرنا ان کا معمول ہے۔اگر آپ ان کے پارک یا جم میں جا کر دیکھیں تو وہاں آپ کو ہر عمر کے لوگ نظر آئیں گے، کیونکہ یہ لوگ دوائیوں سے زیادہ قدرتی طور پر دستیاب صحت بخش چیزوں پر یقین رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں