Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
254

ہنزہ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے روایتی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ ان کا پاکستان کے ان خوبصورت علاقوں کا دورہ پانچ روز پر محیط ہے جس میں وہ بھرپور طریقے سے زندگی جیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کا واضح ثبوت ہنزہ ویلی سے سامنے آنے والی ویڈیو ہے۔

سوشل میڈیا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو ہنزہ ویلی میں بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں چیف جسٹس کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب کا احوال دیکھا جاسکتا ہے۔ تقریب میں مقامی موسیقی بجائی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس اور ایک مقامی بزرگ شخص مل کر روایتی رقص کر رہے ہیں جبکہ محفل میں موجود دیگر لوگ بھی محو رقص ہیں۔

دن رات از خود نوٹسزکی طویل سماعتیں ، بنیادی حقوق کی فراہمی کی کوششیں اور ہسپتالوں کے دورے کرنے والے بابا رحمت کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے ۔صحافی خاتون بینظیر میر سرمد نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ہنزہ ویلی میں اپنی زندگی جیتے ہوئے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں