Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
297

ترقی یافتہ قوموں کی مثال!

کسی بھی قوم کی ترقی کا راز نہ صرف اس کی ان تھک محنت میں چھپا ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ وہ کس حد تک اپنے وسائل کو ٹھیک طور پر بروئے کار لا تی ہے, وقت کی تقسیم کس طرح کرتی ہے اور اس کے اندر ایمانداری کا جذبہ کتنا ہے۔

کیوں کہ جب تک کسی بھی قوم کی نیتیں خالص نہ ہوں ان میں ایمانداری کا جذبہ نہ ہو وہ آگے نہیں بڑھ سکتیں۔

باقی چیزوں کی طرح یہ قوم ایمانداری کے معاملے میں بھی نمبر ون ہے۔ یہاں اگر آپ کا کوئ سامان بس میں , ٹرین میں یا پھر کسی بس اسٹاپ پر رہ جائے تو وہ آپ کو بآسانی واپس بھی مل جاتا ہے۔

ایک دو نہیں ایسے کئی واقعات میری نظر سے گزر چکے ہیں, بلکہ میرے اپنے ساتھ ہو چکے ہیں۔

ابھی کل کی ہی بات ہے کہ میرے بچے ایک دوکان سے غلطی سے کچھ چیزیں بغیر ادائیگی کے گھر لے آئے، گھر آ کر پتہ چلا تو فورا واپس جا کر اس کی ادائیگی کی۔

اسی طرح میری اپنی قریبی دوست کے بینک میں غلطی سے 25 ہزار یورو مطلب کوئی 30 لاکھ پاکستانی روپے آ گئے جس پر انھوں نے فوری طور پر بینک کو مطلع کیا اور رقم ان کو واپس کردی۔

آئے دن کبھی ہم اپنی چیزیں کہیں بھول آتے ہیں تو کبھی ہمیں گولڈ سے لے کر آئی فون تک راستے میں پڑا مل رہا ہوتا ہے، اور پھر اس کو بآسانی اس کے مالک تک پہنچا دیا جاتا ہے۔

یہاں بس جب اپنے آخری اسٹیشن پر پہنچتی ہے تو بس ڈرائیور خود پوری طرح بس کا اچھی طرح جائزہ لیتا ہے اور اگر کوئی گمشدہ چیز اسے مل جائے تو فوری طور پر اپنے ہیڈ آفس فون کر کے اطلاع دیتا ہے اور پھر اس چیز کو اس جگہ جمع کر ا دیا جاتا ہے , آپ فون کر کے اپنی گمشدہ چیز کا پتہ چلاتے ہیں اور اگر وہ وہاں ہی ہو تو کسی بھی وقت جاکر واپس لے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں