306

بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے پاسپورٹ ضبط

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے پاسپورٹ ضبط کر لئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ایف آئی اے نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے پاسپورٹ ضبط کر لئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں