سویڈن گھریلو اور انڈسٹرئیل کوڑے کو اکٹھا کرنے اور اسے دوبارہ کارآمد بنانے کے جدید حل میں وسیع مہارت رکھتا ہے۔ کوڑے کی ری سائیکلنگ میں سویڈن دنیا میں نمبر ون ہے۔ سویڈن نے کوڑے سے توانائی بنانے کا نظام بنا کر کوڑے کی قیمت بڑھا دی ہے اور کوڑے کی ری سائیکلنگ کا ایسا انقلابی نظام بنایا ہے کہ ملکی کوڑا اسکے لئے کم پڑ گیا ہے۔ یہ اتنا انقلابی ہے کہ سویڈن کو اپنے ری سائیکلنگ پلانٹس چلانے کے لئے دوسرے ملکوں سے کوڑا امپورٹ کرنا پڑ رہا ہے۔ سویڈن سالانہ ایک پرسینٹ سے بھی کم کوڑے کو زمین میں ڈمپ کرتا ہے جبکہ %99 کوڑے سے توانائی بجلی ہیٹنگ بائیو گیس بائیو کھاد اور دوسری بہت سی چیزیں بن جاتی ہیں۔
سویڈن نے کئی دہائیوں سے ایسا نظام بنایا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیاں خود ہی دوسرے ملکوں جیساکہ ناروے انگلینڈ آئرلینڈ اور اٹلی وغیرہ سے کوڑا امپورٹ کر کے دھرادھر توانائی بنا رہی ہیں اور یہ توانائی سویڈن کے ہیٹنگ نیٹ ورک میں جارہی ہے اور وہاں سے شدید سردی کے موسم میں لوگوں کے گھر دفاتر اور سکول گرم رہتے ہیں۔
جب فضول کوڑے کو مختلف پلانٹس میں جلایا جاتا ہے تو اسکا دھواں جو باقی ملکوں میں چمنی سے باہر نکل جاتا ہے سویڈن میں اس کو محفوظ کر کے سردیوں میں گھروں کو گرم رکھا جاتا ہے۔ یہ پلانٹس بلدیاتی لیول پر کام کرتے ہیں اور پورے سویڈن میں لوگوں کے گھروں میں بغیر وقت ضائع کیے ہیٹنگ مہیا کرتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ وڈ فائبر جو کہ کاغذ میں استعمال ہوتا ہے اسے یکے بعد دیگرے چھ دفعہ بار بار جلانے سے وہ مکمل راکھ میں تبدیل ہوتا ہے۔ اس طرح سویڈن ایک ہی چیز سے کئی دفعہ توانائی حاصل کر لیتا ہے اور اسکے پاس ایسی مہارت ہے کہ بار بار نیا کوڑا جلانے کی بجائے ایک ہی دفعہ کے کوڑے سے کئی گنا زیادہ توانائی حاصل کر لی جاتی ہے۔
سویڈن کوڑے کے اس مربوط نظام کیوجہ سے پورے ملک میں ہیٹنگ، بجلی، بائیو گیس، بائیو کھاد، اور دوسری مختلف چیزیں بناتا ہے۔ کوڑے کی نوعیت کے اعتبار سے اس پر مختلف کیمیائی عمل کیے جاتے ہیں جو کوڑے سے انتہائی کارآمد چیزیں بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ جس کوڑے سے دوسری کارآمد چیزیں نہیں بنتیں اس سے توانائی اور بجلی بنائی جاتی ہے۔ ایک کارآمد ماحول دوست اور مثالی طریقے سے کوڑے سے بجلی پیدا کی جاتی ہے جس سے پورے سویڈن میں ضلع اور بلدیہ کی بنیاد پر ہیٹنگ اور بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
سویڈن ایک ٹن کوڑے سے دنیا کے کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ توانائی پیدا کرتا ہے۔ ایک ٹن پٹرول یا ڈیزل سے پیدا ہونے والی توانائی تین ٹن کوڑے سے پیدا شدہ توانائی کے برابر ہوتی ہے۔ سویڈن میں کوڑا سنبھالنے کا نظام لگاتار بہتری کی طرف جا رہا ہے اور بلدیاتی لیول پر مختلف کمپنیاں پرائیویٹ سیکٹر کے مدد سے کام کر رہی ہیں۔ کوڑے کے نظام میں نئی ٹیکنالوجی بنانا ایک خطرے سے بھرپور اور ہمت والا کام ہے کیونکہ کسی بھی لمحے آپکی ساری محنت اور پیسہ ضائع بھی ہو سکتا ہے۔ سویڈن کا 2020 تک زیرو ویسٹ کا وژن کامیابی کی طرف جا رہا ہے۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Geeza Pro’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; font: 12.0px Helvetica; color: #454545; min-height: 14.0px}
p.p3 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px Helvetica; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px Helvetica}