Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
244

عمران خان اور پی ٹی آئی کو جیت کی مبارکباد

مجھے وزیراعظم بنوا دو۔۔۔۔

مجھے ایک بار کسی طرح وزیراعظم بنوا دو۔۔۔۔

روز رات کو وزیراعظم بن کے سوتا ہے۔۔

الیکشن کیا فیس بک پر ہونے ہیں جو یہ وزیراعظم بن جائے گا۔۔۔۔

یہودی ایجنٹ ہے۔۔۔

اسکے عورتوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔۔۔۔یہ گندا ہے۔۔۔

پی ٹی آئی تانگہ پارٹی ہے۔۔۔

عمران خان نے ایک پوری نسل کو بدتمیز بنا دیا ہے۔۔

یہ زکوتہ چور ہے۔۔۔

یہ مشرک ہے۔۔۔یوٹرن ہے۔۔۔۔

ایسے بیسیوں القابات پٹواریوں کی زبان پر تھے، انکے لیڈران کی گردن میں سریا تھا، پی ٹی آئی فالوئرز جو زیادہ تر معاشرے کے پڑھے لکھے ترین لوگ تھے، انکا مذاق اڑایا جاتا تھا، اور مذاق اڑانے والے معاشرے کے زیادہ تر انپڑھ یا کم پڑھے لکھے لوگ تھے، غنڈہ گردی اور مار کٹائی انکے لئے نارمل سی چیز تھی۔

دوسری طرف عمران پوری دل جمعی سے کرپشن کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے رہا، آہستہ آہستہ لوگ اس کے ہمنوا بنتے گئے، اسکی تقریر، ایّاکَ نَعْبُدُ وَ ایّاکَ نَسْتَعین سے شروع ہوتی تھی اور ہر ظلم پر اسکے الفاظ، اللہ الحق ہے وہ ضرور انصاف کرے گا کے تھے۔

آج اللہ نے عمران خان اور اسکے فالوئرز کو سرخرو کردیا، وزیراعظم کا تاج عمران خان کے سر پر رکھ دیا دو صوبوں پنجاب اور کے پی کے کی حکومت دے دی، جنکی گردن میں سریا تھا وہ اب جیل میں ہیں اور انکے لئے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے۔

آج تانگہ پارٹی متحد اور مضبوط ہے اور نون لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ اللہ واقعی الحق ہے اور اللہ کا انصاف اٹل ہوتا ہے۔ اب عمران کی دعا کا پہلا حصہ پورا ہوا ہے دوسرا اور اصل حصہ ابھی باقی ہے، ایّاکَ نَعْبُدُ وَ ایّاکَ نَسْتَعین۔

اب ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں لوگوں کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، اب ہماری دعا ہے کہ اللہ عمران خان کو سیدھا راستہ دکھائے رکھے، جس پر چل کر وہ ہمارے ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال سکے، ایمانداری کا نظام بنا سکے لوگوں کو صحت، تعلیم اور انصاف برابری کی سطح پر مہیا کرسکے، ہر وہ وعدہ پورا کر سکے جو اس نے انتخابات سے پہلے کیا تھا۔

ہمیں ایک چیز ذہن میں رکھنی چاہئیے جو خرابیاں پچھلے ستر سال سے پاکستان میں جڑیں پکڑ چکی ہیں وہ دو چار دنوں یا مہینوں میں دور نہیں ہوسکتیں، بلکہ اس میں سالوں لگیں گے۔ اب ہمارا کام بھی بڑھ گیا ہے ہمیں اپنے معاشرے کی ہر بری چیز کو ہائی لائیٹ کرنا ہے اسے حکومت تک پہنچانا ہے، حکومت کو یاد دھانی کروانی ہے، ہر وہ وعدہ یاد کروانا ہے جو عمران خان نے کیا ہے اور جسکی ہمارے ملک کو ضرورت ہے۔ اللہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی اور ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو ایمانداری اور ہدایت نصیب فرمائے آمین!

( طارق محمود چیف اڈیٹر اردونامہ ڈاٹ ای یو)

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں