Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
302

ڈاکٹر جمعہ خان مری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

گزشتہ ہفتے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کے زیراہتمام سٹاک ہوم کے ایک مقامی ریستورینٹ میں ماسکو سے تشریف لائے ڈاکٹر جمعہ خان مری صاحب کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر جمعہ خان مری صاحب تھے۔

یہ تقریب ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے صدر جناب پرویز اقبال لوہسر صاحب، ای یو پاک سویڈن کے صدر جناب چوہدری غلام محمد بھلی صاحب، چیف آرگنائزر جناب مسعود منہاس صاحب، نائب صدر جناب رضوان بھٹی صاحب، اور جنرل سیکٹری جناب رفاقت صاحب کی اجتماعی کوششوں سے منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں ایک سو کے لگ بھگ سٹاک ہوم کے طول وارض سے تشریف لائے منتخب مہمانوں نے شرکت کی، جن میں مہمان خصوصی کے علاوہ سولنا شہر کے مہر کی امیدوار، پاکستانی نژاد محترمہ سارا سلام صاحبہ، اور بیلجئم سے تشریف لائے ای یو پاک فرینڈشپ کے چیئرمین جناب پرویز اقبال لوہسر صاحب نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض جناب ڈاکٹر  سہیل صاحب نے انجام دئیے۔

ڈاکٹر جمعہ خان مری صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ متحدہ پاکستان میں رہتے ہوئے بلوچستان میں بلوچیوں کے حقوق حاصل کرنے کے علمبردار ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے انڈیا پر بلوچستان میں مداخلت کا الزام لگایا اور حاضرین محفل کو بتایا کہ انڈیا کڑوروں ڈالر خرچ کر کے بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے اور خود انہیں انڈیا کی طرف سے کئی آفرز ہوئی ہیں اور اگر وہ چاہتے تو پاکستان مخالف گروپ میں شامل ہو کر کڑوروں کما سکتے تھے لیکن انہیں پاکستان سے پیار ہے اور وہ تمام بلوچوں کو اکٹھا کر کے واپس پاکستان جانا چاہتے ہیں اور پاکستان کے اندر رہتے ہوئے بلوچوں کو انکے جائز حقوق دلانے کے نظریہ پر یقین رکھتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نژاد سویڈش سیاستدان محترمہ سارا سلام نے اپنی چودہ سالہ سیاسی جدوجہد کا حوالہ دیا کہ کیسے انہوں نے پاکستان میں موجود غربت کو دیکھتے ہوئے پندرہ سال کی عمر میں سویڈش سیاست میں اس لیے قدم رکھا کہ وہ معاشرے میں ناانصافی اور غربت سیاست میں سرگرم ہو کر ہی ختم کر سکتی ہیں۔ آج وہ 29 سال کی ہیں اور سویڈن کی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستانی نژاد سویڈش سٹی مہر بننے جارہی ہیں۔ انہوں نے سویڈن میں مقیم پاکستانی بچوں کو سیاست میں متحرک ہونے دعوت دی اور حاضرین کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو سویڈش سیاست میں لانے کیلئے تگ ودو کریں گے تاکہ سویڈش سیاست میں پاکستانیوں کی آواز سنی جاسکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین جناب پرویز اقبال لوہسر صاحب نے ڈاکٹر جمعہ خان مری کو Son of Soil کا خطاب دیا، اور پاکستان کیلئے انکی کوششوں کو سراہا اور حاضرین کو بتایا کہ کیسے ڈاکٹر صاحب بلوچوں کو متحد کرنے میں ناراض بلوچوں اور پاکستانی حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ لوہسر صاحب کی تقریر اتنی پرجوش اور پاکستانی محبت سے بھرپور تھی کہ حاضرین محفل پر ایک سکوت طاری ہوگیا اور سب انکی آواز کی گن گرج میں محو ہو گئے۔

تقریب کے اختتام پر بہترین ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا، جسے معزز مہمانوں نے تہہ دل سے سراہا، ڈنر کے بعد فوٹوگرافی کی گئی اور یوں ہنستے مسکراتے ایک بڑی محفل اختتام پذیر ہوگئی۔ تقریب کے اختتام پر صدر جناب غلام محمد بھلی صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ ہم ای یو پاک فرینڈشپ کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے ایشو پر انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے کیلئے اپنی کوششیں کرتے رہیں گے۔


 

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں