367

پتوکی دربار کا گنبد گرنے سے تین مزدور جاں بحق، دو زخمی۔

دنیا نیوز کے مطابق پرانی منڈی کاشف چوک کے قریب دربار بابا عبدالرحمان کا زیر تعمیر گنبد دوران کام اچانک گر کر زمین بوس ہو گیا۔ اس گنبد پر پانچ مزدور کام کر رہے تھے۔ان کام کرنے والے پانچ مزدوروں میں سے پنتالیس سالہ جاوید اور پچاس سالہ بوٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اڑتیس سالہ امین ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ دو زخمیوں کو طبی امداد کے فارغ کر دیا گیا علاقہ میں غم کی فضا ہر آنکھ پرنم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں