330

سٹاک ہوم میں سلام پاکستان کلچرل اور شاپنگ میلہ

 نمائندۂ خصوصی عارف کسانہ کے مطابق سٹاک ہوم میں سلام پاکستان کے نام سے 29 جنوری بروز اتوار دوپہر دو تا چھ بجے ایک کلچرل اور شاپنگ فیسٹیول منعقد ہو رہا ہے۔ رنگارنگ پروگرام میں پاکستان کی ثقافت کی بھرپور عکاسی کی جائے گی اور بہت سے کھانے اور شاپنگ کرنے کے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔

 اس پروگرام کی خاص بات اس میں ایک خوبصورت مشاہرے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اس تقریب میں سویڈن میں پاکستان کے سفیر جناب طارق ضمیر صاحب، اپسالا یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات اور فلاسفی کے پروفیسر ہینزویرنرویسلر، سویڈش پارلیمنٹ کے رکن سٹیفن نیلسن، گرین پارٹی کے کونسلر فریڈرک اولسن اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اس فیسٹیول میں جموں کشمیر کے محکوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا اور اس میں داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ تمام خواہشمند حضرات سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں