525

لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی۔

لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید ہو گیا ہے،ایڈزکنٹرول پروگرام کی جانب سے 65 ایچ آئی وی مریضوں کی مزید تصدیق کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر سکندرمیمن نے کہاہے کہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی متاثرہ افراد میں 50 بچے سمیت 65 افراد شامل ہیں ،ڈاکٹر سکندر میمن کا کہنا ہے کہ 2100 سے زائد مردخواتین اور بچوں کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے،ان کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرہ میں ایڈ زسکریننگ کیمپ پر علاقہ مکینوں کا رش ہے،بڑی تعداد میں والدین بچوں سمیت سکریننگ کیمپ پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں