262

میکسیکو میں مسافر طیارہ پرواز کے فوراً بعد گر گیا، درجنوں زخمی

میکسیکو کی شمالی ریاست ڈورانگو سے ایک مسافر طیارہ پرواز کے پانچ منٹ کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق طیارے میں 80 کے لگ بھگ مسافر سوار تھے۔

حادثے میں طیارے میں سوار تمام افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن تاحال کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ٹی وی پر دکھائی جانے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک مضافاتی علاقے میں گرنے والے ایک طیارے سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ طیارے کی دم پر ایئرو میکسیکو کا نشان دیکھا جا سکتا ہے۔

میکسیکو ایئر لائن نے ایک ٹویٹ پر کہا ہے کہ فلائٹ نمبر 2431 جس پر ایک سو مسافروں کی گنجائش تھی اور جو میکیسکو سٹی کی طرف جا رہا تھا گر گیا ہے۔

سرکاری سول پروٹیکشن ایجنسی کے ایک ترجمان ایل ہانڈرو نے مقامی ٹیلی وژن کو بتایا کہ طیارے نے فضا میں بلند ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد ایئر پورٹ سے تقریبا چھ میل کے فاصلے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

گورنر ہونے روسس ایسپورہ نے مقامی ٹیلی وژن پر کہا ہے کہ طیارہ میکسیکو سٹی کی طرف جا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ طیارہ فضا میں بلند ہو رہا تھا۔ عینی شاہد وں نے بتایا کہ ایک دھماکے جیسی آواز سنائی دی اور طیارہ زمین پر آ گرا۔

فضائی کمپنی نے طیارے کے حادثے کے متعلق فوری طور پر کوئی تفصيل نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں