362

انڈین جنگی دھمکیاں اور پاکستان

انڈین جنگی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں گزشتہ روز ایک ائیر پاور شو میں ائیر فورس کے دو جہاز فضاء میں ہی آپس میں ٹکرا گئے جس سے ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ساحل گاندھی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا، جبکہ آج کی خبر یہ ہے کہ انڈین ائیرفورس کے ایروانڈیا 2019 کے پاور شو کے دوران کسی نے گھاس پر جلتی سگریٹ پھینکی، جس سے آگ لگ گئی اور قریب پارکنگ لاٹ میں کھڑی تین سو گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئی ہیں، شروع میں لوگ یہ سمجھتے رہے کہ کہیں کوڑا کرکٹ جلانے کیلئے خود آگ لگائی گئی ہے، اصل بات کا پتہ چلنے تک دیر ہوچکی تھی، ایک طرف فضاء میں جہاز اُڑ رہے تھے تو دوسری طرف آگ کی وجہ سے گاڑیوں کے ٹائر پھٹ رہے تھے۔

زیادہ تر انڈین عوام، فوجی اور سیاستدان پاگل ہوچکے ہیں، نیند میں بھی بدلہ بدلہ پکار رہے ہیں، انکے ٹی وی ٹاک شوز دیکھ کر ہنسی آتی ہے، ریٹائیرڈ جرنیل ٹی وی پر بیٹھ کر سرجیکل سٹرائیک کی پلاننگ ڈسکس کر رہے ہوتے ہیں، ساری دنیا انکے پاگل پن کو دیکھ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس دفعہ انکا ڈرامہ فلاپ ہوتا نظر آ رہا ہے، ٹرمپ، پوتن، چائنا اور ترکی سب نے انڈین بیانیہ ماننے سے انکار کیا ہے، دوسری طرف دو پاکستانی شوٹر کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے انڈیا کی کھیلوں کے مختلف مقابلوں کی میزبانی کی تمام درخواستیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے سے انڈیا دنیا میں خود تنہا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

عمران خان حکومت نے اپنی کامیاب سفارت کاری کی وجہ سے سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ملائشیا، ترکی، چائنہ، روس امریکہ کو پاکستان کی طرف دوبارہ دیکھنے پر مجبور کر دیا ہے، پاکستانی پیرا ملٹی فورسسز نے اپنی جانیں دے کر امن وامان بہتر بنا دیا ہے اور فارن انوسٹ منٹ پاکستان آنا شروع ہوگئی ہے، غیرملکی ائیرلائنز نے پاکستان میں دوبارہ اپنے آپریشنز شروع کردئیے ہیں، دنیا کے تقریباً تمام اہم ممالک کے شہریوں کیلئے اون آرائیول ائیرپورٹس پر ویزے کا اجراء شروع ہوگیا ہے، یہ چیزیں دشمنان پاکستان پر تو گراں گزر ہی رہی ہیں اور انکے پاکستان کے خلاف چیخنے چلانے کی سمجھ بھی آتی ہے، لیکن جو چیز سمجھ سے بالاتر ہے وہ کچھ پاکستانی شہری بھی پاکستان مخالف بیانیے پر عمل پیرا ہیں۔ 

ہماری فوج ہم پاکستانیوں سے ہی مل کر بنی ہے، کہیں کسی دوسرے ملک سے نہیں آئی، جس طرح ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں ایسے ہی فوج سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں اور شاید مستقبل میں بھی ہونگی، لیکن ایک چیز آپ اپنے ذہنوں میں ڈال لیں کہ اگر پاکستان ابھی تک دشمنوں کی کوششوں کے باوجود بھی لیبیا، شام، عراق، یا افغانستان نہیں بنا تو اسکی وجہ یہ فوج ہی ہے، آج آپ انڈین جنگی دھمکیوں کا مذاق اُڑا رہے ہیں تو اسکی وجہ بھی یہ فوج ہی ہے، پاکستان کے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ملک ہونے کی وجہ سے انڈیا کبھی بھی ڈائریکٹ حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا، انکی دھمکیاں صرف گیدربھبکیاں ہی رہیں گی، پاکستان اس وقت ترقی کی راء پر گامزن ہے اور ترقی ایک مضبوط فوج کے ساتھ کے بغیر ممکن نہیں ہے، لہذا پاکستان مخالف بیانہ رکھنے والوں سے گذارش ہے کہ آپ اپنی ذاتی سوچ کی بجائے ملک کی مجموعی سوچ کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان دنیا میں ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے اور ہم اس ملک کے شہری ہونے پر دنیا میں فخر کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں