413

ملتان میں ”رن مرید“ نام کا ریسٹورنٹ کھل گیا۔

ملتان کی ایک خاتون نوجوان عروشیہ نے اپنے دوست نعیم کے ساتھ مل کر ”رن مرید“ کے نام سے ریسٹورنٹ کھول دیا۔ عروشیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا نام اپنے والد سے متاثر ہوکررکھا ہے کیونکہ وہ میری والدہ سے بہت محبت کرتے ہیں، اور بہت زبردست رن مرید ہیں۔ خواتین نے ریسٹورنٹ کا نام رن مرید رکھنے پر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ بعض مرد حضرات رن مرید نام لینے سے ہچکچا رہے ہیں۔

عام طور پر لوگ جہاں کھانا کھانے جاتے ہیں دوسروں کو بتاتے ہیں کہ ہم  پی سی جارہے ہیں، آواری، ویلیج یا بندوخان جارہے ہیں، لیکن سب سے زیادہ منفرد اور دلچسپ بات تب ہو گی جب لوگ کہیں گے کہ ہم رن مرید کھانا کھانے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں