Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
338

سویڈن فیس بک پر اپنے شہریوں کو نارڈک ملکوں کی نسبت زیادہ کنٹرول کرتا ہے۔

‎سویڈش ریڈیو پی ون کلتورنیت کے مطابق سویڈش گورنمنٹ فیس بک سے اپنے شہریوں کی معلومات دوسرے نارڈک ملکوں کی نسبت دس گنا زیادہ لیتی ہے۔

کلتورنیت نے فیس بک کی حکومتی تفتیش سے متعلق خبر کا حوالہ دیا ہے کہ سویڈن کی حکومت نے 2016 کے پہلے چھ مہینے میں 441 لوگوں کی فیس بک سے تفتیش کی ہے جسکے مقابلے ناروے نے 37 لوگوں کی اور ڈنمارک نے 52 لوگوں کی فیس بک سے تفتیش کی ہے۔

پروسیکیوٹر ہیلینی گیسٹرین نے سویڈش ریڈیو کو بتایا کہ سویڈن نے ایک سپیشل پولیس فورس بنائی ہے جو فیس بک کے ساتھ رابطہ کرتی ہے اور اپنے لوگوں کی فیس بک سے معلومات لیتی ہے۔

جنوری 2015 سے پبلک پروسیکیوٹر اس قابل ہو گئے ہیں کہ وہ ایسے سویڈش شہریوں کو پروسیکیوٹ کر سکتے ہیں جو اون لائن تارکین وطن اور ان سے متعلق پالیسیوں پر نقطہ چینی کرتے ہیں
اب جو بھی نام نہاد نفرت انگیز مواد تارکین وطن کے خلاف اون لائن شائع کرے گا وہ قانون سے نہیں بچ پائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں