عید کے تیسرے روز سٹاک ہوم کے نواحی علاقے تومبا میں ایک عید میلہ منعقد کیا گیا، اس میلے کے روح رواں سٹاک ہوم کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت اور ضلعی عدالت کے آنریری جج جناب لیاقت علی خان صاحب تھے۔ لیاقت صاحب پچھلے چوالیس سال سے سٹاک ہوم میں مقیم ہیں، اور سویڈن کے 9 ستمبر کو ہونے والے جنرل الیکشن میں گرین پارٹی کی الیکٹیبل سیٹ نمبر 8 پر بوُت شرکا کمیون کے لئے امیدوار ہونگے۔
سٹاک ہوم کے طول وعرض سے تقریباً پانچ سو کے لگ بھگ خواتین وحضرات اور بچوں نے اس میلے میں شرکت کی۔ تومبا سین کا ہال جہاں یہ میلہ منعقد کیا گیا لوگوں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا، ایک حصہ میں کھانے کے مختلف سٹالز لگائے گئے تھے جبکہ دوسرا حصہ پرفارمنس ہال تھا جہاں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
سٹیج پر پنجابی یوتھ سویڈن اور رایان گروپ نے پنجابی بھنگڑا اور ڈانس شو کر کے حاضرین محفل کے دل موہ لیئے، جبکہ رجب علی خان صاحب اور مفکر حسین نے گلوکاری میں اپنی مسحورکن آواز سے لوگوں کے دل جیتے، اور افتحارثاقب، آصف شاہکار، مرزا ابرار نے اپنی شاعری کے موتی بکھیرے۔
ہال کے ایک حصے میں حاضرین کیلئے مختلف سٹالز لگائے گئے تھے جن میں تاج محل، مرزا ٹریڈنگ، یفلیم، ثمرا گارمنٹس، ڈوگر فروٹس مارٹ، ذائقہ ویلی، ٹپر گول گپے، ویسترا سویٹس، اور پنجابی سموسے کے سٹالز شامل تھے۔
حاضرین نے کامیاب میلے کے انعقاد پر جناب لیاقت علی خان صاحب کی کوششوں کو سراہا، اور انکی توجہ زیادہ لوگوں کی وجہ سے ہال میں موجود تنگی کی طرف مبذول کروائی، جس پر لیاقت صاحب نے اگلا میلہ ہوگل بی پارک میں منعقد کروانے کا اعلان کیا اور حاضرین کا میلے میں شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیا۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}