437

میا خلیفہ کی سویڈش شہری سے منگنی ہوگئی

فحش فلموں کی سابق عرب اداکارہ میا خلیفہ کی منگنی ہوگئی

فحش فلموں کی سابق عرب اداکارہ میا خلیفہ نے شکاگو میں سویڈن سے تعلق رکھنے والے خانساماں سے منگنی کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر میا خلیفہ نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ رابرٹ سینڈبرگ کے پرپوزل پر ہاں کہہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ سویڈن سے تعلق رکھنے والے خانساماں رابرٹ سینڈ برگ اور میا خلیفہ طویل عرصے سے ایک ساتھ ہیں ، دونوں ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ میا خلیفہ کے ساتھ شکاگو کے ایک ہوٹل میں ڈنر کرنے گئے جہاں انہوں نے میا خلیفہ کو پرپوز کیا اور انہوں نے یہ پرپوزل قبول کرلیا۔ ’ انگوٹھی خشک میوہ جات کے برتن میں چھپی ہوئی تھی ، میا یہ میوے کھانے کیلئے بہت جلدی میں تھی اور جیسے ہی اس نے ان پر ہاتھ صاف کرنا شروع کیا تو انگوٹھی سامنے آگئی، میں نے اسے کہا کہ یہ نہیں کھانی اور پھر میں نے اس کی انگلی میں انگوٹھی پہنادی‘۔
خیال رہے کہ لبنان سے تعلق رکھنے والی میا خلیفہ نے امریکہ میں فحش فلموں میں اداکاری کے ذریعے نام کمایا، کچھ عرصہ پہلے انہوں نے فحش فلموں میں کام سے ریٹائرمنٹ لے کر کھیلوں کے ایک پروگرام کی میزبانی کرنا شروع کردی۔ عرب بیک گراﺅنڈ کی وجہ سے بہت سے لوگ انہیں مسلمان سمجھتے ہیں لیکن وہ عیسائیوں کے کیتھولک فرقے سے تعلق رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں