298

شریف خاندان سودے بازی پر آماد اور دو بلین ڈالر دینے کیلئے تیار لیکن میاں صاحب کے بیٹوں نے انکار کر دہا۔

سینئر صحافی ہارون رشید نے گزشتہ روز ” فصل پک چکی “ کے نام سے کالم شائع کیاہے  جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سننے میں جو کچھ آ رہا ہے وہ کچھ قابل فہم ہے اورکچھ ناقابل فہم۔

کہا جاتا ہے کہ شریف خاندان سودے بازی پہ آمادہ ہے۔ پس پردہ بات چیت کا عمل جاری ہے۔ ایک وفاقی وزیر نے تو نام لے کر کہہ دیا کہ فلاں محترم خاتون مذاکرات کر رہی ہیں۔ یہ کہ اگر تردید کریں تو وہ تفصیلات بیان کر دیں گے۔

یہ معلوم کرنا مشکل ہے مگر کچھ لوگ بہت وثوق سے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ شریف خاندان دو بلین ڈالر ادا کرنے پر آمادہ تھا‘ مگر حکومت تین بلین ڈالر کا ان سے تقاضا کر رہی ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز دو بلین ڈالر ادا کرنے پر تیار تھے مگر لندن میں مقیم ان کے فرزندان نے انکار کر دیا، انکا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کو پاکستان واپس نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔ ہم اپنی عشروں کی کمائی حکومت پاکستان کے حوالے نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں