267

اسرائیل میں اردونامہ کی نگرانی۔

گزشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیل سے اردونامہ کے ساڑھے تین ہزار دفعہ صفحات پڑھے گئے۔

اردونامہ میں تمام مواد خالص اردو زبان میں ہوتا ہے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ دہشت گردی اور دوسرے نفرت آمیز مواد سے سو فیصد بچا جاسکے۔ 
اردونامہ کی ویب سائیٹ شروع کرنے کا مقصد مغربی ملکوں خاص طور پر یورپ میں اردو کے فروغ کیلئے کام کرنا ہے۔

اردونامہ کی ہر پوسٹ امریکہ میں پڑھے جانے کی سمجھ تو آتی ہے کیونکہ گوگل کا ہیڈکواٹر امریکہ میں ہے اور وہاں سے ہر پبلیکیشن کو پڑھا جاتا ہے تاکہ گوگل کے قواعد و ضوابط کو تمام بلاگرز پر لاگو کیا جاسکے۔ 

مگر اسرائیل میں بظاہر کوئی اردو پڑھنے والا بھی نہیں ہے اور نہ ہی اسرائیل کے خلاف اردونامہ میں کچھ لکھا جاتا ہے۔

دنیا کے ہر ملک کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی بہتری اور حفاظت کیلئے انٹرنیٹ پر موجود ایکٹوٹیز پر ایک خاص حد تک نظر رکھے مگر اظہار آزادی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ اور صرف چند گھنٹوں میں ساڑھے تین ہزار دفعہ اردونامہ جیسی بےضرر ویب سائیٹ کی ورق گردانی کرنا بالکل مناسب نہیں ہے اور اس بلاوجہ کی نگرانی سے شک کا پہلو نکلنا ایک قدرتی عمل ہے۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں