Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
430

محبت کا پیغام

ہم نفرتوں میں پورے محبتوں میں ادھورے لوگ ہیں۔ محبت کے اظہار اور جائز تعریف میں تو بڑے بڑے مقرر جھجک محسوس کرتے ہیں لیکن اگر کسی سے نفرت کا اظہار کرنا ہو یا کسی پر نکتہ چینی کرنی ہو تو گونگے بھی بول پڑتے ہیں۔ ہم چاہے کسی موضوع پر جتنے بھی کم علم ہوں اور ہماری تحقیق بالکل صفر ہی کیوں نہ ہو مگر ہم خود کو نکتہ چینی کرنے سے روک نہیں پاتے ہیں۔

دوسروں میں خامی نکالنا بہت آسان ہے مگر کسی کی عظمت کا اعتراف کرنے اور تعریف کرنے کے لیے بہت اعلٰی ظرفی اور بڑا دل چاہئیے۔ تعریف اور حوصلہ افزائی بھی ایسی کے سننے والے کبھی نہ بھول پائیں۔

مگر ایک شخص ایسا بھی ہے جو زندگی سے بھرپور مسکراتا اور دمکتا چہرہ لیے جہاں بھی جاتا ہے محبتوں کے پھول بکھیرتا جاتا ہے۔ ایسے زندہ دل قہقہے کہ سننے والا بھی ہنس پڑے۔

اپنے پروگرام laughter challenge میں ہر نئے آنے والے مزاحیہ اداکار کی ہنس ہنس کر حوصلہ افزائ کرنے والے نوجوت سنگھ سدھو اپنی باکمال حسِ مزاح ، خوش مزاجی ، زندہ دلی، شاعرانہ انداز ، خوش لباسی اور خوش گفتاری کے لیے مشہور ہیں۔ انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رہے اور پھر کرکٹ کمنٹری میں ان کے منفرد اور خوبصورت اندازِ بیان کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔

نوجوت سنگھ سدھو سیاست سے بھی وابستہ ہیں اور آجکل بھارت کے صوبہ پنجاب کےمحکمہِ سیاحت و ثقافت کے وزیر ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس یادگار دورے میں انہوں نے ہر طرف اپنے خوبصورت الفاظ کے پھول کھلاۓ اور ہر کسی سے گرم جوشی سے ملے اور کڑوڑوں دل جیت لیے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کے وہ اپنے تمام پڑوسیوں سے تعلقات خوشگوار رکھنا چاہتے ہیں۔ بھارت سے بھی تعلقات بہتر بنانے کے خواہش مند ہیں۔ اگر بھارت پاکستان کی جانب دوستی کا ایک قدم اُٹھائے گا تو پاکستان بھارت کی جانب دوستی کے دو قدم اُٹھاۓ گا۔

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امن اور بھائی چارے کا پیغام لیے، ہونٹوں پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں دیے جلاۓ نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں پہنچ گئے۔ پاکستان کی اس تاریخ ساز تقریب میں شامل ہو کر انہوں نے اپنے بڑے پن ، صاف دلی اور امن پسندی کا ثبوت دیا۔

سرحد کے اس پار آنا صرف راستہ طے کرنا نہیں تھا بلکہ اس بات کا ثبوت بھی تھا کہ محبت اور انسانیت بہرحال ہر مرحلے ہر دیوار سے بڑی اور مضبوط چیز ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ وہ محبت کا پیغام لاۓ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنی محبت بھارت سے لے کر آیا تھا اُس سے سو گنا زیادہ لے کر واپس جا رہا ہوں۔

عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کے عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق عمران خان کے بیان کو سراہتے ہوۓ کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ تم ایک قدم چلو ہم دو قدم چلیں گے کوئی چھوٹی بات نہیں۔ دیکھا جائے تو اس بیان میں بہت کچھ ہے- انہوں نے کہا کہ وہ واپس جاکر اپنی حکومت سے کہیں گے کہ وہ ایک قدم چلے، مجھے یقین ہے کہ ہم ایک قدم چلیں گے تو آپ وعدہ نبھاتے ہوئے دو قدم چلیں گے۔ یہ بہت بڑی امید ہے۔

قدرت نے ایک بار پھر ہم دونوں پڑوسیوں کو موقع دیا ہے کہ وہ خطّے کو تلخیوں سے پاک کر کے اپنے وسائل عوام کی مشکلات حل کرنے کے لیے استعمال کریں۔ عمران خان اس لحاظ سے ایک موزوں آدمی ہیں کہ وہ بین الاقوامی شہرت کے حامل شخص ہیں۔ ان پر بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں۔ اور ان کا ماضی امن اور بقائے باہمی کا آئینہ دار رہا ہے۔

ہم اُمید کرتے ہیں کے عمران خان کے دور ِ حکومت میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آۓ گی۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں