407

اس نے مجھ سے پوچھا

اس نے مجھ سے پوچھا
علم کیسے ملے؟
میں نے کہا
کوشش سے
اس نے کہا
 عمل کیسے ہو اس پر؟
میں نے کہا
 نیت سے
اس نے کہا
 نیت کیسے بنے ؟
میں نے کہا
 ارادوں سے
اس نے پوچھا
ارادے کیسے بنیں؟
میں نے کہا
نیت کے خالص ہونے سے
اس نے کہا
 نیت خالص کیسے ہو ؟
میں چپ رہا
کہ کیا بولوں
مال کے خالص ہونے سے بولوں
عبادت کے خالص ہونے کو لکھوں
شخصیت کی تعمیر کے خالص ہونے کو
سوچ کے خالص ہونے کو لکھوں نفس سے
یا نفسیات کے خالص ہونے کو لکھوں فحاشی سے
اپنی معاشرت یا معیشت کو خالص لکھوں غبن سے
یا عبادات کے خالص ہونے کو لکھوں فائدے سے
پھر یوں ہوا کہ چپ طوالت پکڑ تی گئی
میں سوچتا ہی رہا وہ پوچھتا ہی رہا
یہاں تک کہ نا خالص عمر کی مدت تمام ہوئی۔
شام علی

اپنا تبصرہ بھیجیں