379

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں کا بڑا حملہ

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں الورہ کے مقام پر باڑ کا کام کرنے والی پاک فوج کی ٹیم پر 60 سے 70 دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے حملہ کیا تاہم فائرنگ کے باعث پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کر دیا اور درجنوں دہشتگرد مارے گئے ۔ 

فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک علی ، نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل ہیں جبکہ پاک فوج کے 7 جوان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور ان کا علاج جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان تمام رکاوٹوں کے باوجود باڑ لگانے کا کام جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں