292

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو انتیس روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے جس کی وجہ سے اس کی اڑان اونچی ہو گئی ہے اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو انتیس روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک سواٹھائیس روپے پچھتر پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں پچیس پیسے کا اضافہ ہو کر ڈالر ایک سو انتیس روپے کاہوگیا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزانٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا تھا اورانٹر بینک میںروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں یک دم چھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک سواٹھائیس روپے پچھتر پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں