Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
329

پاکستا نی نژاد برطانوی شہری عابد لطیف چوہان نے مانچسٹر کے لارڈ میئر کا حلف اٹھا لیاہے۔

عابد لطیف پنجاب کے شہر جہلم سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ 1998 میں مانچسٹر منتقل ہوئے جہاں انہوں نے وکالت شروع کی تاہم آج وہ مانچسٹر کے لارڈ میئر کے عہدے پر فائز ہو گئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ یہ ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ انہیں اہم ترین کردار دیا گیاہے اور وہ بھر پور طریقے سے شہر کی خدمت کریں گے۔

عابد لطیف چوہان جہلم کے ایک چھوٹے سے گاوں میں پلے بڑھے ہیں اور انہوں نے بیرون ملک برطانیہ  جا کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ عابد لطیف چوہان برٹش پاکستانی کلچر ایسوسی ایشن کے بانی بھی ہیں جس کا مقصد برطانیہ میں پاکستانی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہاہے کہ میں صرف مانچسٹر کے عوام کی خدمت نہیں کر رہا بلکہ میں پاکستان کے لوگوں کی بھی خدمت کر رہاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں