333

اگر آپ انکے متعلق جانتے ہیں تو ہمیں بتائیں- پولیس ناروے

نارویجین پولیس نے ان مجرموں کو ملک بدر کرنے میں عوام سے مدد مانگی ہے۔ اگر آپ ان میں سے کسی کو بھی جانتے  ہیں تو فوری نارویجین پولیس کو مطلع کریں۔

اس تصویر میں موجود آٹھ آدمی چوری ڈاکے دہشت پھیلانے اور منشیات  بیچنے کے مقدمات میں مجرم ثابت ہو چکے  ہیں۔ اور ناروے کی عدالتوں نے انہیں تا زندگی ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔


نارویجین اخبار نیت ایویسن کے مطابق  یہ آٹھ بندے نارویجین پولیس کے لئے  درد سر بنے  ہوئے ہیں کہ انہیں کس ملک میں ڈی پورٹ کیا جائے۔ پولیس کے لئے یہ بہت زیادہ وقت ضائع کرنے والی بات ہے کہ ان لوگوں کا اصلی ملک کیسے  ڈھونڈا جائے۔ کیونکہ ان سب نے یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ کون ہیں کس ملک سے آئے ہیں اور مزید ان کے پاس کسی قسم کے قابل بھروسہ شناختی دستاویزات بھی نہیں ہیں۔

نارویجین پولیس کے شناختی محکمے کے سربراہ ہورڈ جانسن بک کہتے ہیں کہ اگرچہ ان آٹھ بندوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن ہمیں کوئی ایسا ملک نظر نہیں آ رہا جہاں ہم انہیں ملک بدر کریں۔ ہم صرف قابل بھروسہ شناختی دستاویزات  پر اعتبار کرتے ہیں جو ملکی لیول پر قومی حکومتوں نے جاری کی ہوتیں ہیں۔

ان آٹھ لوگوں میں زیادہ تر نے اپنے آپ کو شمالی افریقہ کا رہنے والا بتایا ہے مگر پولیس ان لوگوں کی اصل شناخت ڈھونڈنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ اور آخر تنگ آ کر پولیس نے ان آٹھ لوگوں کی تصاویر اخبارات  میں چھاپیں ہیں کہ شاید کسی کو ان لوگوں کی اصل شناخت کے بارے میں پتہ ہو اور وہ پولیس کی مدد کر سکیں۔

ناروے کے پولیس شناختی محکمے کے مطابق ناروے میں سزا یافتہ 90 مجرم ہیں جنہیں عدالتوں نے ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہوا ہے مگر پولیس کو ان مجرموں کے اصلی ملک کا پتہ نہیں ہے اور ان لوگوں نے قابل بھروسہ شناختی دستاویزات بھی جمع نہیں کروائی ہیں ۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Geeza Pro’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px Helvetica}

اپنا تبصرہ بھیجیں