244

رائل ایئرٹیٹوشو،پاک فضائیہ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی

برطانیہ میں 3روزہ رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹوشو 2018 کا انعقاد ہوا جس میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 طیارے نے دنیابھرسے آئے 300 طیاروں میں سے دوسری پوزیشن کااعزازاپنے نام کر لیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق لندن میں مستقبل کی فضائیہ کے عنوان سے کانفرنس ہوئی جس میں ایئرچیف نے شرکت کی اور میگاایونٹ میں شاندارکارکردگی پرمبارکباددی۔کانفرنس میں 60سے زیادہ بین الاقوامی فضائیہ کے سر براہان نے شرکت کی جبکہ 3روزہ رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹوشومیں پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 طیارے نے دنیابھرسے آئے 300طیاروں میں سے دوسری پوزیشن کااعزازاپنے نام کیا۔ ایئرچیف مجاہدانورخان نے ایئرشومیں ہرکولیس سی 130 طیارے کامعائنہ کیا۔
اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرے گا اور دورے کامقصد دونوں ملکوں کی افواج میں ہم آہنگی پید اکرنا ہے ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف نے میگاایونٹ میں شاندارکارکردگی پرمبارکباددی اور پاک فضائیہ کی کاوش کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں