297

لیاقت علی خان صاحب کو فیئر ٹریڈ سٹی بوتشرکا کے چیئرمین بننے پر مبارکباد۔

ملیو پارٹی بتشرکا کے صدر اور سودرٹورن کورٹس کے آنریری جج جناب لیاقت علی خان صاحب نے فیئر ٹریڈ سٹی بتشرکا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ گزشتہ دنوں انہیں بتشرکا کمون میں ملیو پارٹی کی طرف سے اس عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ فیئر ٹریڈ سٹی کیسا ہوتا ہے، اور سویڈن میں یہ کیسے کام کرتا ہے، ذیل میں اسکی مختصر تفصیل دی جاتی ہے۔

فیئر ٹریڈ بین الاقوامی سطح پر کاروبار کا وہ نظام ہے جس میں انسانی حقوق اور ماحولیات کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ فیئر ٹریڈ کے ذریعے غریب ممالک میں موجود کسان اور مزدور کو انکے حقوق کے بارے میں اور بین الاقوامی تجارتی منڈی میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے آگاہی دی جاتی ہے، تاکہ غربت کا خاتمہ کیا جاسکے، اور مستقبل میں وہ بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوسکیں۔

فیئر ٹریڈ سویڈن، بین الاقوامی فیئر ٹریڈ میں سویڈن کی نمائندگی کرتی ہے، اور اسکا مقصد فیئر ٹریڈ برینڈ کی پیداوار کی طلب اور رسد کو سویڈن کے اندر بڑھایا جائے، تاکہ غریب ممالک جہاں پر فیئر ٹریڈ برانڈ کی پیداوار ہو رہی ہے،وہاں کی پیداوار خریدی جائے تاکہ وہاں کے کسان اور مزدور کی حوصلہ افزائی ہو اور غربت کا خاتمہ ہو۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں