Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
491

سٹاک ہوم میں سالانہ مشاعرہ اور پاکستانی سویڈش شاعر جمیل احسن کی کتاب آسودگی کی تقریب رونمائی

گزشتہ روز سویڈش شہر سٹاک ہوم میں ایشیئن اردو سوسائیٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح ایک سالانہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں لندن سے تشریف لائے پاکستانی نژاد برٹش شاعر جناب فیضان عارف صاحب مہمان خصوصی تھے، خاص مہمانوں میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر جناب ڈاکٹر کامران صاحب اور پاکستانی نژاد ڈینش شاعرہ محترمہ صدف مرزا صاحبہ شامل تھیں۔

مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور جناب تیمور عزیز کشمیری نے تلاوت کی سعادت حاصل کی، اسکے بعد جناب رجب علی خان صاحب نے نعت رسول صلی اللہ وسلم پیش کی اور اسکے ساتھ ہی سٹاک ہوم کے مقامی شعراء نے باری باری اپنا کلام پڑھنا شروع کردیا، ان شعراء میں شکیل احمد شکو، ملک محمد ایوب، ابرار احمد ابرار، افتخار احمد ثاقب، راتق ایمانویل، سائیں رحمت علی، حمزہ ایاز، زاہد حسین زاہد اور محترمہ شہناز انجم صاحبہ کے نام شامل تھے، جنہوں نے اپنے شعری کلام سے حاضرین محفل کے دل موہ لیئے۔ مقامی شعراء کے کلام کے بعد آدھے گھنٹے کیلئے کھانے کا وقفہ کیا گیا جس میں ایشیئن اردو سوسائیٹی کی طرف سے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں ایشیئن اردو سوسائیٹی کے روح رواں جناب جمیل احسن صاحب کے نزدیکی دوست سلطان صاحب نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے، جسے حاضرین اور مہمانان گرامی کی طرف سے نے تہہ دل سے سراہا گیا۔

کھانے کے وقفے کے بعد جناب جمیل احسن صاحب کے شعری مجموعے کی کتاب آسودگی کی رونمائی کی گئی جسکے لئے جمیل احسن صاحب کی شریک حیات سٹیج پر تشریف لائیں اور انہوں نے جمیل احسن صاحب کے ساتھ کتاب آسودگی کو ایک خوبصورت پیکنگ سے نکال کر حاضرین کے سامنے پیش کیا، اس موقعہ پر کچھ دوسری کتابوں کے بارے میں بھی حاضرین محفل کو آگاہ کیا گیا، جن میں پاکستانی نژاد سویڈش مصنف جناب طارق محمود صاحب کا سفرنامہ اسرائیل فلسطین، افتخار ثاقب صاحب کی کتاب ، صدف مرزا صاحبہ کی کتاب ڈینش شاعرات اور شکیل احمد شکو صاحب کی کتاب وہ جو اڑ گئے کے نام شامل تھے، ہال کے باہر سفرنامہ اسرائیل فلسطین کے بینر لگائے گئے تھے، اور سفرنامے کے ساتھ ساتھ جمیل احسن صاحب کی کتاب آسودگی حاضرین محفل کے خریدنے کیلئے رکھی گئی تھیں۔

مشاعرے کے آخر میں مہمان شعراء کرام نے اپنے بہترین کلام سے حاضرین محفل کے دل موہ لئیے، سٹاک ہوم میں ہونے والا یہ واحد سالانہ مشاعرہ ہے، جسکا انتظار سارا سال کیا جاتا ہے اور سٹاک ہوم میں علم وادب سے تعلق رکھنے والے لوگ اسے بےحد پسند کرتے ہیں، آخر میں اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی جمیل احسن صاحب کو اچھی صحت عطا فرمائے اور وہ اسی طرح لگن اور انہماک سے اردو کیلیئے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں، آمین!

اپنا تبصرہ بھیجیں