312

چینی سائنسدان انسانی روح کو ’پکڑنے ‘ والا سکینر بنانے پر لگ گئے

انسانی روح کیا ہے؟ تاحال دنیا اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی اور نہ ہی کوئی ایسی ایجاد ہوئی ہے جو روح کو پکڑ سکے، تاہم اب چینی سائنسدانوں نے روح کو پکڑنے کے لیے ایک انتہائی طاقتور سکینر تیار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ سکینر ایم آر آئی مشین کی جدید ترین شکل ہو گی لیکن موجود مشین سے سینکڑوں گنا زیادہ طاقتور ہو گی۔ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژن میں وہ عمارت بھی تعمیر کی جا رہی ہے جس میں یہ ”سپر سکینر‘ نامی مشین رکھی جائے گی۔

اس منصوبے پر کام کرنے والے چینی سائنسدانوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ موجودہ ایم آر آئی سکینر 1ملی میٹر سے بڑے اجزاءکو سکین کر سکتا ہے جبکہ وہ جو سپرسکینر بنانے جا رہے ہیں وہ اس سے 1ہزار گنا چھوٹے اجزاءکو دیکھنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا اوراس کے ذریعے انسانی روح کو بھی سکین کیا جا سکے گا۔ اس سکینر کے ذریعے ہم دنیا میں پہلی بار انسانی دماغ کا کلی طور پر جائزہ لیں گے اور روح کو سکین کریں گے۔ اس کے ذریعے ہمیں پتا چل سکے گا کہ روح دراصل کیا چیز ہے اورا سکی ہیئت کیا ہے۔ تاہم اس سکینر میں کسی انسان کو تب تک نہیں ڈالا جائے گا جب تک جانوروں پر اس کے کامیاب تجربات نہیں کیے جاتے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں