Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
370

سویڈیش عورت نے اپنی چھاتی کے دودھ سے میٹھے بن بنا کر کھائے

سویڈن اور ناروے میں 13 دسمبر کو ہر سال سانکتا لوسیا کی شام منائی جاتی ھے۔ لوسیا ایک عیسائی لڑکی تھی جو سینٹ بن گئی تھی اور اس نے سفید کپڑے پہن کر سر موم بتیوں کا تاج رکھ کر لوگوں کی مدد کی تھی۔ سویڈش لوگ اس رات سپیشل سعفران بن بناتے ہیں اور اس لئے نام کی مناسبت سے اسے سویڈش لوسیا ذعفران بن کہتے ہیں انگریزی حرف ایس کی شکل کے یہ بن عام دودھ میدہ دار چینی اور میوے ڈال کر تیار کیے جاتے ہیں۔

جینیفر بارمر جو گرین لیونگ کے نام سے کھانے کا ایک بلاگ لکھتی ہیں نے اپنی چھاتی کے دودھ سے یہ بن نا صرف تیار کیے بلکہ آنہیں سب کے سامنے کھا بھی لیا۔

جینی کہتی ہیں کہ یہ آئیڈیا آسکے خاوند کا تھا اور اسکی کئی دوستوں نے بھی ایسے بن بنائے ہیں۔

جینی کے مطابق اس نے کچھ دن صرف کئے اور اپنے چھوٹے بچے کو اپنی چھاتی کا تھوڑا دودھ پینے دیتی رہی اور باقی کا دودھ محفوظ کرتی رہی جس سے اس نے لوسیا کی رات سے پہلے کچھ بن تیار کر لئے تھے۔ جب جینی نے یہ بن کھائے تو اسے یہ بن عام بن کی طرح ہی لگے فرق صرف یہ تھا کہ چینی زیادہ محسوس ہوتی تھی اور اگر کسی کو اندر کی بات نہ بتائی جائے تو کوئی بھی شخص اسے عام بن ہی سمجھے گا۔

جب یہ بات سویڈش ٹی وی پر آئی تو کئی عورتوں نے اس پر طنز کیا یہ ایک عجیب حرکت ھے اور اسکی کیا ضرورت تھی جبکہ کچھ عورتوں نے اسکی تعریف کی کہ انہوں نے خود کئی دفعہ ایسے بن تیار کیے ہیں مگر انہیں لوگوں کو بتانے کی ہمت نہیں ہوئی۔ کچھ عورتوں نے کہا کہ کیا ھوا جو انسانی ماں کے دودھ سے بن تیار کر کے کھائے لوگ گائے یا بھینس کی ماں کے دودھ سے تیار شدہ بن بھی تو کھاتے ہی ہیں نا۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں