Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
254

سوشل میڈیا میں کسی تحریر پر تنقید کیسے کی جائے؟

سوشل میڈیا میں ہزاروں لاکھوں لوگ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں، ان میں سے کئی تحریروں کے ساتھ ہمارے خیالات ملتے ہیں اور کئی کے ساتھ ہمیں اختلاف ہوتا ہے۔ ہمیں اس پر تنقید کا حق حاصل ہوتا ہے لیکن ہمیں پہلے اس تحریر کے مثبت پہلو پہلے ہائی لائیٹ کرنے چائیں اور پھر اختلاف والے پہلوؤں کا ذکر کا ذکر کرنا چائیے، جیسے میرے خیال میں شاید ایسا ہے، اگر ایسا ہو جاتا تو شاید زیادہ اچھا ہوتا وغیرہ وغیرہ۔
عام طور پر تنقید کے معنی کسی چیز پر تجزیہ کرنا، اور اسکی اس انداز سے تشریح کرنا ہوتا ہے کہ اس چیز یا تحریر پر اپنی پسندیدہ چیزیں اور وہ چیزیں جنہیں بہتر بنایا جاسکتا ہو، دونوں ظاہر ہوں، اگر ہم صرف ناپسندیدہ چیزیں ہی تنقید میں لکھیں گے تو اسکا مقصد اصلاح کی بجائے معاشرے میں بگاڑ کی صورت میں نکلے گا۔ ہم عام طور پر تنقید کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں، ایک علمی تنقید اور دوسری شخصی تنقید۔

علمی تنقید ایسی مثبت تنقید ہوتی ہے جس سے معاشرے میں اصلاح مقصود ہو، اور اسکی شدت اتنی نہیں ہونی چاہئیے کہ دوسرے انسان کی دل آزاری شروع ہوجائے۔

شخصی تنقید وہ ہوتی ہے جس میں کسی شخص کے نظریات کی بجائے اس کی ذات اور شخصیت کو رگیدا جاتا ہے، اس کی بنیاد علمی یا دلائل پر مبنیٰ نہیں ہوتی بلکہ حد سے بڑھا ہوا تعصب، انتہا پسندی اور جذباتی مزاج ہوتا ہے، اور رد عمل کے طور پر ہم اکثر علمی تنقید کے ساتھ ساتھ دوسروں کی شخصی تنقید کا جواب بھی دے دیتے ہیں لیکن پسندیدہ امر یہی ہے کہ شخصی تنقید کے جواب میں صبر کیا جائے اور صرف علمی تنقید کا ہی جواب دیا جائے۔

اگر ہم کسی کے خیالات اور کمنٹس کی عزت کریں گے تو دوسرا بھی بھی ہمارے خیالات کی عزت کرے گا، ہر انسان کی عزت نفس ہوتی ہے، ہمیں تنقید کرتے وقت یہ خیال رکھنا چاہئیے کہ ہمارے کچھ بھی لکھنے سے کہیں دوسرے انسان کی عزت پر حرف تو نہیں آ رہا؟؟؟ ایک انسان کسی تحریر کو اعلی معیار کی کہہ رہا ہو تو ضروری نہیں دوسرے کے نزدیک بھی وہ اعلی معیار کی ہی ہو، صبر کریں، برداشت کریں، عزت کریں اور عزت کروائیں، آپ کی زندگی میں بھی سکون رہے گا اور دوسروں کی زندگیاں بھی پرسکون ہو جائیں گی۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
p.p3 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں