خیبرپختو نخواہ کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخواہ کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی کے پی کے کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ اور نسوار کے نقصانات کے حوالے سے ہفتے وار آگاہی سیشن منعقد کئے جائیں گے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق کالجوں اور یونیورسٹیز کے اساتذہ اور دیگر عملے پر بھی ہوگا۔
349