347

‎سارا یورپ مسلمان ہو جائے گا ہماری بیوقوفی کی وجہ سے

‎    اٹالین کیتھولک چرچ کے مشہور آرچ بشپ مونسگنور کارلو لبراتی نے متنازعہ تجویز دی ہے کہ جس تیزی سے مسلمان مہاجرین اٹلی جیسے سیکولر معاشرے میں بڑھ رہے ہیں ہر کوئی مسلمان ہو جائے گا۔

 برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کے مطابق آرچ بشپ نے وارننگ دی ہے کہ جس تیزی سے یورپ میں مسلمان مہاجرین کے لئے سینٹر کھل رہے ہیں یہ ایک آگ لگانے کے مترادف یقینی بات ہے کہ جلد ہی اسلامی ایمان پورے یورپ پر چھا جائے گا۔

بشپ نے مزید کہا کہ آنے والے دس سالوں میں ہماری بیوقوفی کی وجہ سے ہم سارے مسلمان ہو جائیں گے۔ اٹلی اور پورا یورپ خدائی منکر ہے اور یہاں ایسے قوانین بنائے جاتے ہیں جو کہ خدا اور مذہب کے خلاف ہوتے ہیں۔ یہ تمام اخلاقی اور مذہبی پستی اسلام کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

سچی بات یہ ہے کہ ہمارا عیسائی ایمان بہت کمزور ہے اور ہمارے چرچ صحیح طرح کام نہیں کر رہے اور وہ عبادت کرنے والے لوگوں سے خالی ہیں۔ ہمارے دل مذہب سے خالی ہیں اور ہمیں ایک مضبوط عیسائی ایمان کی ضرورت ہے۔اور یہ ساری چیزیں اسلام کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کے بہت زیادہ بچے ہوتے ہیں جبکہ ہمارے لوگ شادی اور بچوں پر یقین نہیں رکھتے اور اپنی زندگی عیاشی اور بےراہ روی میں گزار دیتے ہیں۔ جسکی وجہ سے ہماری آبادی دن بدن کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی اور پورا یورپ پچھلے دس سالوں میں مسلمان مہاجرین کے لئے ایک پسندیدہ جگہ بنی ہوئی ہے اور کئی لاکھ مسلمان مہاجرین یورپ آ کر بس چکے ہیں۔

http://www.express.co.uk/news/uk/753326/Everyone-will-be-Muslim-because-of-our-stupidity-Catholic-leader-blasts-WEAK-church

اپنا تبصرہ بھیجیں