305

ہیمبرگ ائرپورٹ پراسرار گیس پھیلنے کیوجہ سے خالی کروا لیا گیا-

ہیمبرگ آئرپورٹ  پراسرار گیس کے پھیلنے  کی وجہ سے خالی کروا لیا گیا ہے۔ 52 لوگوں کو اچانک آنکھوں میں جلن اور سانس لینے  میں پرابلم آنی شروع ہوئی تو ایمرجنسی الارم بجا دیا گیا۔


الارم بجتے  ہی 70 سے 80 ایمبولینسز آئرپورٹ  کی طرف  روانہ ہو گئیں۔ یہ واقعہ سیکیورٹی ایریا میں پیش  آیا ہے جہاں مسافروں کا سامان  چیک کیا جاتا ہے۔

آئرپورٹ کے سپوکس پرسن نے جرمن اخبار بلڈ کو بتایا ہے کہ آئرپورٹ کے ائرکنڈیشننگ سسٹم کے ذریعے  کوئی پراسرار کیمیکل کی بو پھیلی ہے جس وجہ سے وہاں موجود لوگوں کی آنکھوں میں جلن ہونا اور سانس لینے  میں مشکلات شروع ہو گئیں۔

اس واقعے کے فورا بعد سارا آئرپورٹ  خالی کرا لیا گیا اور آئرپورٹ اتھارٹیز نے اس پراسراریت کی وجہ معلوم کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔

ہیمبرگ آئرپورٹ  آنے والی اور جانے والی تمام فلائٹ کینسل کردی گئیں اور کئی گھنٹے  ہر قسم کی فضائی ٹریفک معطل رہی۔

تمام متاثرہ افراد کا آئرپورٹ  پر ڈاکٹر نے معائینہ کیا اور کچھ لوگوں کو علاج کے لئے ہسپتال بھیج  دیا گیا ہے۔ کسی قسم کے شدید ذخموں یا موت  کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Geeza Pro’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px Helvetica}

اپنا تبصرہ بھیجیں