Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
306

آلبی مسجد میں افطار پارٹی۔

سٹاک ہوم کے نواحی علاقے آلبی کی مسجد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افریقی مسلمان ملک تیونس سے تعلق رکھنے والے توفیق جریدی اس مسجد کے روح رواں ہیں۔

انہوں نے اس افطار پارٹی کیلئے آنریری جج لیاقت علی خان، اڈیٹر اردونامہ طارق محمود اور سویڈش گرین پارٹی کے سٹاک ہوم ریجن کے وائس چیئرمین فریڈرک اولسن کو خاص طور پر مدھو کیا تھا۔

افطاری سے پہلے فریڈرک اولسن کو مسجد کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا اور انہیں مسجد کے اہم حصے دکھائے گئے۔ مسجد کے نظم ونسق اور وہاں موجود سہولیات سے فریڈرک اولسن بہت متاثر ہوئے اور توفیق جریدی صاحب کی انتھک محنت کو سراہا۔

توفیق جریدی صاحب نے مہمانوں کی خاص تواضع کیلئے پالک، لیموں۔ مالٹا، گاجر اور بے شمار مختلف اقسام کے جوسز اور خاص قسم کے ملک شیک کے علاوہ کئی اقسام کی مٹھائیوں اور کھجوروں کا اہتمام کیا تھا۔ اس پرتکلف افطاری کے بعد نماز مغرب با جماعت ادا کی گئی اور پھر تیونس عربی کھانے مہمانوں کی خدمت میں پیش کیئے گئے۔ کھانا کھانے کے بعد نماز تراویح ادا کی گئی اور مہمان توفیق جریدی صاحب کا تہہ دل شکریہ ادا کر کے رخصت ہو گئے۔

توفیق جریدی، فریڈرک اولسن، لیاقت علی خان
مسجد کا ہال
طارق محمود، فریڈرک اولسن، لیاقت علی خان
طارق محمود، فریڈرک اولسن، لیاقت علی خان
مسجد کا دفتر
خواتین کے نماز پڑھنے کا ہال
تمام نمازیوں کیلئے افطاری کا سامان
طارق محمود اور امام مسجد محمد ناظم
لیاقت علی خان اور امام مسجد محمد ناظم
معذور افراد کے مسجد میں داخلے کیلئے لفٹ
مسجد سے متصل کھلی جگہ
امام مسجد محمد ناظم

آلبی مسجد میں افطار پارٹی۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں