اردونامہ کی طرف سے ہمارے ان پاکستانی خواتین وحضرات کی مدد کیلئے پروگرام شروع کیا گیا ہے جو سویڈن کے ویزہ کے حصول کے سلسلے میں مسائل سے دو چار ہیں۔
اس سلسلے میں سٹاک ہوم سویڈن کے مشہور ماہر قانون اور وکیل جناب شفقت کھٹانہ صاحب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جناب شفقت صاحب کا دفتر سٹاک ہوم کے دل میں سوویاویگن پر واقع ہے جہاں چھ سات سویڈش وکیل انکے انڈر کام کرتے ہیں اور خود شفقت صاحب انتہائی ملنسار اور عجزوانکساری رکھنے والے انسان ہیں۔
سویڈن میں اسائلم یعنی سیاسی، مذہبی، یا انسانی پناہ حاصل کرنے کی تفصیلات کیلئے اردونامہ کے چیف اڈیٹر طارق محمود کی میزبانی میں سویڈش ماہر قانون شفقت کھٹانہ صاحب کے انٹرویو کی ویڈیو دیکھیں۔