376

کشمیر میں آل از ویل کی بجائے آل از ہیل ہے۔خاتون بھارتی صحافی کویتا کرشنن

مقبوضہ کشمیر میں 9 سے 13 اگست تک حالات کا جائزہ لینے والے بھارتی صحافیوں نے پریس کانفرنس میں مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں سینکڑوں کشمیریوں میں سے صرف ایک شخص آرٹیکل 370 کی منسوخی سے خوش نظر آیا اور وہ کشمیر میں بی جے پی کا نمائندہ تھا۔

صحافیوں کا کہنا تھا کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں آل از ویل ہے، حقیقت میں کشمیر آل از ہیل ہے۔خاتون بھارتی صحافی کویتا کرشنن کا کہنا تھا ہم نے آرٹیکل 370 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورت حال کی تصاویر اور ویڈیوز دکھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہماری پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے بتایا گیا کہ اب وہ یہ سب نہیں دیکھا سکیں گے۔

کویتا کرشنن نے کہا کہ پریس کلب آف انڈیا نے ہم سے کہا کہ ہم یہ سب کچھ دکھانے کے لیے پروجیکٹر کا استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ ان پر بہت دباؤ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے پریس کلب آف انڈیا کی ایک ترجمان سے بات کی تو انہوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ان کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز دکھانے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں