395

محبِ وطن بلوچ سردار، ڈاکٹر جمعہ خان مری کا دورہ سٹاک ہوم

ڈاکٹر جمعہ خان مری مشہور بلوچ رہنما میر ہزار خان مری کے صاحب زادے ہیں، آپ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی، ان دنوں بلوچستان میں ملٹری آپریشن چل رہا تھا، اور میر ہزار خان مری کے خاندان پر پاکستان مخالف الزامات لگائے جا رہے تھے۔ اس کشمکش میں انکا خاندان افغانستان کے دارلحکومت کابل منتقل ہوا اور جمعہ صاحب نے اپنی سیکنڈری سکول کی تعلیم انڈین ایمبیسی سکول کابل سے حاصل کی اور اعلی تعلیم کیلئے ماسکو روس تشریف لے گئے جہاں سے آپ نے ماسکو سٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی سے میڈیکل میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں، اس دوران انہیں اپنے وطن پاکستان کی یاد مسلسل ستاتی رہی اور آپ نے سن 2000 تک دو دفعہ پاکستان وزٹ کیا لیکن پرویز مشرف کے مارشل لاء کے بعد سے اب تک اٹھارہ سال سے آپ پاکستان نہیں جا سکے ہیں۔

ای یو پاک فرینڈشپ یورپ کے چیئرمین پرویز لوہسر صاحب، ایک دردمند اورسیز پاکستانی ہیں جو بلوچستان اور کشمیر کے مسائل حل کروانے کیلئے ایک طویل عرصے سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہی کی کوششوں سے ڈاکٹر جمعہ خان صاحب اپنے یورپ ٹور کے دوران سویڈن تشریف لائے ہیں، ڈاکٹر صاحب سے انکے سٹاک ہوم وزٹ کے دوران انہیں قریب سے جاننے کا موقع ملا اور یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ڈاکٹر صاحب پاکستان سے محبت کرنے والے انسان ہیں اور انکا خواب ہے کہ بلوچوں کو پاکستان کے اندر رہتے ہوئے برابری کے حقوق ملیں اور جو دوسرے ممالک سے بلوچستان میں انسرجنسی ہورہی ہے اسے روکا جائے۔

ڈاکٹر صاحب اس بات کو مانتے ہیں کہ انڈیا کشمیر سے پاکستان کی نظر ہٹانے کے لئے بلوچستان میں دھڑا دھڑ مداخلت کر رہا ہے تاکہ پاکستان کو مجبور کیا جاسکے کہ وہ بلوچستان میں امن کے بدلے کشمیر پر بات کرنا چھوڑ دے۔

ڈاکٹر جمعہ خان صاحب تمام ناراض بلوچ رہنماؤں کو منانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ مستقبل قریب میں تمام بلوچ واپس پاکستان چلے جائیں گے اور بلوچستان میں جاری شورش اپنے اختتام کو پہنچے گی۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے یورپ میں، اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے نام سے اپنی تنظیم بھی بنائی ہے جو یورپ میں موجود تمام بلوچی لوگوں کو اکٹھا کر رہی ہے تاکہ انکی پاکستان باعزت واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ڈاکٹر صاحب کے سٹاک ہوم وزٹ کے دوران ای یو پاک فرینڈشپ سویڈن کے صدر جناب غلام محمد بھلی صاحب اور انکی پوری ٹیم نے قابل ذکر انتظامات کئیے ہیں، جس طرح انہوں نے مختصر وقت میں عمدہ انتظامات کئیے، وہ یقیناً تعریف کے قابل ہیں۔


ڈاکٹر جمعہ خان مری صاحب سے مختصر انٹرویو
ڈاکٹر جمعہ خان اور اڈیٹر اردونامہ طارق محمود خوشگوار موڈ میں
 ڈاکٹر جمعہ خان مری چیئرمین اورسیز بلوچ اتحاد
 چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرویز لوہسر
 رضوان بھٹی صاحب
 رضوان بھٹی، چوہدری غلام محمد بھلی، آدم بھلی
صدر ای یو پاک فرینڈشپ سویڈن غلام بھلی اور ڈاکٹر جمعہ خان
پرویز لوہسر، سرکن کوزے، ڈاکٹر جمعہ خان، چوہدری غلام محمد بھلی
ڈاکٹر جمعہ خان اور سویڈن ممبر قومی اسمبلی سرکن کوزے

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں