291

سٹاک ہوم میں ایک آدمی نے گھر میں خود کو بم سے اُڑا لیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ سویڈش دارلحکومت سٹاک ہوم کے جنوبی علاقے وُور بیری Vårberg میں آج شام تین بجے پیش آیا، جہاں ایک ادھیڑ عمر شخص جو اپنے پرائیویٹ مکان Radhus میں رہتا تھا اسنے اپنے آپ کو بم دھماکے سے اُڑا لیا۔

پولیس نے نزدیکی تمام گھر وں کو خالی کروا کر علاقے کو آمدورفت کیلئے بند کردیا ہے۔ جس آدمی نے یہ دھماکہ کیا ہے وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شام پانچ بجے وفات پا گیا ہے، اور پولیس نے اسکے گھر والوں کو اسکی موت کی اطلاع دے دی ہے۔

تاحال دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، سٹاک ہوم پولیس کیساتھ ساتھ سویڈش انٹیلی جنس ایجنسی سیپو SÄPO بھی اپنی تحقیقات کر رہی ہے، پولیس نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ یہ دھماکہ دہشت گردی کے ذمرے میں نہیں آتا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں