Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
279

سویڈن کے لگژری بحری جہاز

سویڈن میں درجنوں کروزشپس چلانے والی کمپنیاں کام کر ری ہیں، اور یہاں سے روزانہ درجنوں شپس یورپ اور باقی دنیا کیلئے روانہ ہوتے ہیں۔ لگثری کروز شپس اصل میں کثیر منزلہ بحری جہاز ہوتے ہیں، جو اپنے اندر ایک الگ دنیا بسائے ہوئے ہوتے ہیں۔

حال ہی میں ایک لگثری کروز شپ بالٹک پرنسس پر سفر کرنے کا اتفاق ہوا، یہ 10 منزلہ شپ ہے، جسکی پہلی دو منزل گاڑیوں کی پارکنگ پر مشتمل ہیں، اور تیسری منزل سے دسویں منزل تک رہائشی کمرے، سپر مارکیٹس، ریسٹورینٹس، شراب اور سیگریٹ کی دوکانیں، ڈانس فلورز، نائٹ کلب، سوئمنگ پول، مساج سنٹرز، بچوں کے کھیلنے کی جگہیں اور درجنوں دوسری سہولیات شامل ہیں۔

رہائشی کمرے تعداد میں ہزار سے پندرہ سو تک ہوتے ہیں اور انکی کئی اقسام ہوتی ہیں۔  ہر مسافر اپنی جیب کے مطابق بک کرتا ہے، عام کمرے دو بیڈ اور چار بیڈ پر مشتمل ہوتے ہیں، پانی کے نزدیک کمرے سستے اور جوں جوں اوپر کی منزلوں میں جائیں کمروں کے کرائے زیادہ ہوتے جاتے ہیں۔

ذیل میں شپ بالٹک پرنسس کے اندر اور باہر کی تصاویر دی گئی ہیں، دیکھیں اور انجوائے کریں?۔



اپنا تبصرہ بھیجیں