445

سٹاک ہوم سویڈن میں محفل جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ وسلم

منہاج القرآن سٹاک ہوم کے زیراہتمام سویڈش شہر سٹاک ہوم میں محفل عیدمیلادالنبی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سٹاک ہوم میں رہنے والے پاکستانی خواتین وحضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سٹیج سیکٹری کے فرائض ڈاکٹر افضل فاروقی صاحب نے بہترین طریقے سے انجام دیئے، تلاوت قرآن پاک کی سعادت جناب قاری عبدالقدیر صاحب
نے حاصل کی، جسکے بعد عبدالرحمان ملک، مظہر  حسین، صوفیہ بتول، نوشین، مریم شاہد، بشارت علی، قاری سجاد حسین قادری اور مدثر نعیم نے نبی صلی اللہ وسلم کے حضور نعت کے نذرانے پیش کئیے، سویڈن کے ہردل عزیز شاعر جناب جمیل احسن صاحب نے نبی پاک صلی اللہ وسلم کی خدمت میں اپنا لکھا ہوا نعتیہ کلام پیش کیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی اٹلی میں منہاج القرآن کے صدر علامہ سید غلام مصطفی آل مشہدی صاحب تھے، دیگر مہمان شخصیات جنہوں نے اس تقریب سے خطاب کرنے کی سعادت حاصل کی ان میں جناب پیر سید ذوالفقار حسین شاہ صاحب، علامہ خادم محمود، حافظ علی قدیر اور  حادی حسن کے نام شامل تھے۔ اس تقریب کا اہتمام منہاج القرآن سٹاک ہوم کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ تقریب کے آخر حاضرین محفل کیلئے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

تقریب کا اختتام اس دعا کیساتھ کیا گیا کہ یا اللہ! نبی پاک صلی اللہ وسلم کی شان میں منعقد کی گئی اس پاک محفل کا انتظام کرنے والے تمام منتظمین اور اس میں شرکت کرنے والے تمام حاضرین کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما اور سب کو نبی پاک صلی اللہ وسلم کی سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرما آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں