35

سویڈن میں میکس برگر ریستورانوں پر کھانے کی چیزوں پر کالی اُلی اور چوہوں کی گندگی پائی گئی۔

سویڈش اخبار Aftonbladet کی حالیہ تحقیقات کے مطابق پچھلے دو سالوں میں سویڈن میں کم از کم 65 میکس برگر ریستورانوں میں حفظان صحت کی سنگین کوتائیوں کا انکشاف کیا ہے۔ ان کوتائیوں میں شیلفوں، برتنوں اور کھانے کی چیزوں پر کالی اُلی Black Mold, چوہوں کی ٹٹی اور کھانے کی چیزوں کیساتھ دوسری گندگی شامل ہے۔

ملازمین نے شیلف لائف بڑھانے کے لیے کھانے کی چیزوں نئی ایکسپائری تاریخ کیساتھ ری لیبلنگ کرنے کی گواہی دی ہے، ایک ہی کپڑے کا استعمال کرتے ہوئے باتھ رومز اور ڈائننگ ٹیبل دونوں کو صاف کیا ہے، اور کئی گھنٹوں تک گرم رکھا ہوا کھانا گاہکوں کو پیش کیا ہے۔ مزید برآں، صفائی کے طریقوں کے بارے میں بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں گندے پانی اور دودھ شیک دونوں مشینوں کے لیے ایک ہی بالٹی استعمال کی جاتی ہے۔  

ان انکشافات کے جواب میں، میکس نے بحرانی میٹنگیں کی ہیں اور مبینہ کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اندرونی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ میکس کے کمیونیکیشنز مینیجر ہینرک بائیسٹروم نے اظہار خیال کیا ہے کہ کمپنی صورتحال کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے اور ایسی شرائط قابل قبول نہیں ہیں۔ ان انکشافات نے صارفین اور عوام میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے اور میکس ریستوران  کمپنی اب اپنے حفظان صحت کے طریقوں کو بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔