273

چیئرمین منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین کی مالمو آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ڈنمارک اور ناروے کا تظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد مالمو سویڈن پہنچ گئے ہیں، ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے ذمہ داران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

چیئرمین سپریم کونسل سویڈن میں اپنے دورے کے دوران “A Real Sketch of The Prophet Muhammad” (SAW). کی سویڈیش زبان میں لانچنگ تقریب، قائد ڈے کی تقریبات، معراج النبی کانفرنس، ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگز میں شرکت کریں گے اور خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اپنے دورہ کے دوران چیئرمین سپریم کونسل سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔