سٹاک ہوم (نمائدہ خصوصی) اسلامی معلومات پر مبنی بچوں کی کے لئے دلچسپ کہانیوں کی کتاب جسے عارف کسانہ نے لکھا ہے اور نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے سبق آموز کہانیاں کے عنوان سے شائع کی ہے۔ اب یہ کتاب ہندی زبان میں بھی شائع ہوگئی ہے۔ اس کا ہندی ترجمہ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی سویڈن کے صدر شہزاد انصاری نے کیا ہے جبکہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی کے پروفیسر ڈاکٹر اکرام خواجہ نے نظر ثانی کی ہے۔ اس کتاب کو ایمزون نے شائع کیا ہے اور یہ دنیا بھر میں www.amazon.com پر دستیاب ہے۔
اس سے قبل یہ کتاب اردو کے بعد انگریزی اور نارویجین زبانوں میں بھی شائع ہوچکی ہے جسے والدین اور بچے بہت پسند کررہے ہیں۔ بچوں کی اس اہم کتاب کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے کا کام شروع ہے اور جلد ہی یہ کتاب اور بہت سی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگی۔
302