323

کیا! آپ بھی آرائیں ہیں؟

گزشتہ شام ناروے میں پاکستانی معذوروں کی فلاح کیلئے کام کرنے والی تنظیم “سکون” کے بانی اور چیئرمین شاہد جمیل صاحب اور پی ٹی آئی یورپ کے میڈیا ایڈوائزر میاں طارق جاوید صاحب اور معروف کالم نگار اور رائٹر ہارون الرشید صاحب “سکون فنڈ ریزنگ” کے سلسلے میں سٹاک ہوم فیتیا میں منعقد ایک تقریب میں موجود تھے۔

تقریب سے فارغ ہو کر جب اڈیٹر اردونامہ طارق محمود نے میاں طارق جاوید صاحب سے انکا وزٹنگ کارڈ دیکھ کر استفسار کیا کہ کیا آپ ارائیں تو نہیں؟

انہوں نے پہلے تو غور سے دیکھا اور پھر جلدی جلدی اس کار کو رکنے کا اشارہ کیا جسمیں اگلی سیٹ پر ہارون الرشید صاحب تشریف فرما تھے۔

ہارون صاحب دیکھیں یہ بھی آرائیں ہیں!

یہ سننے پر ہارون الرشید صاحب کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ کیونکہ موقع پر موجود میاں طارق جاوید، شاہد جمیل، طارق محمود اور ہارون الرشید سب آرائیں برادری سے تعلق رکھتے تھے۔

چیئرمین “سکون” شاہد جمیل صاحب اور اڈیٹر اردونامہ طارق محمود
پی ٹی آئی یورپ کے میڈیا ایڈوائزر میاں طارق جاوید صاحب اور اڈیٹر اردونامہ طارق محمود

اپنا تبصرہ بھیجیں