336

ٹرمپ الزامات سے بری، مواخذے کی کوشش ناکام

ہفتے کے روز امریکی سینیٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دوسری کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ سابق صدر پر امریکی دارالحکومت میں کیپیٹل ہل پر چھ جنوری کو ہونے والے حملے کے ذمہ داروں کو اکسانے کا الزام تھا ۔ مواخذے کی مقدمے کو سینیٹ کے دو تہائی اراکین کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

ایک سو نشستوں والی امریکی سینیٹ میں اس معاملے پر ہونے والی رائے شماری کا نتیجہ 57 کے مقابلے میں 43 رہا۔۔سینیٹ کے پچاس ری پبلکن اراکین میں سے سات نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے پچاس اراکین کے موقف کی حمایت کی۔ تاہم یہ تعداد صدر ٹرمپ کو چھ جنوری کے واقعات کے لئے ذمہ دار ٹھہرانے کے لئے درکار دوتہائی ووٹوں سے کم تھی اسلیئے مواخذے کی تحریک دم توڑ گئی۔ سو نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں۔ صدر کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان کے دو تہائی ارکان کی حمایت یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔